لاہور: جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ اسلام آباد میں جاری ہے، جہاں پر گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کی طرف سے کہا گیا کہ حکومت کو دو دن کی مہلت دیتے ہیں۔ اس پر اداکارہ نیلم منیر نے مولانا کے وزیراعظم سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان نے میرا دل توڑ دیا ہے۔
اداکارہ نیلم منیر نے سیاسی ہلچل کے بارے میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر انہوں نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مولانا کی آزادی مارچ کے دوران کی گئی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نیلم منیر کا کہنا تھا کہ دل سے تمام مذہبی سکالرز کی عزت کرتی ہوں اور انکی تقاریر اور لیکچرز سے رہنمائی حاصل کرتی ہوں۔ مولانا صاحب نے عمران خان کو ان کے گھر سے گرفتار کرنے کی دھمکی دی اور مولانا صاحب کی اس دھمکی نے میرا دل توڑ دیا۔
یہ پڑھیں آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کیلئے2 دن کی مہلت