شاہ فیصل میں فائرنگ سے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ فیصل میں فائرنگ سے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق
شاہ فیصل میں فائرنگ سے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق

کراچی:شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شاہ فیصل تھانے کی حدود شمع شاپنگ سینٹر کے قریب ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں جامعہ فاروقیہ کے مہتم مولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

مولانا عادل خان مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے صاحب زادے تھے،مقتول ڈارائیور کی شناخت مقصود احمد کے نام سے ہوئی ہے،موٹر سائیکل سوار نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایاجو موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،مولانا عادل خان دارالعلوم کورنگی سے واپس آ رہے تھے، فائرنگ کے واقعہ میں ایک راہگیر بھی معمولی زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مولانا عادل خان کو 2 گولیاں لگیں، اسپتال جاتے ہوئے مولانا عادل خان شہید ہوگئے تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے شاہراہ فیصل پر فائرنگ سے مولانا عادل کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے فوری قاتلوں کی گرفتاری کی آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے؛ کچھ شدت پسند شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری قاتلوں تک رسائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مولانا عادل کی فیملی اور ساتھیوں سے یکجہتی کا اظہار،اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Related Posts