مولانا عادل خان کون تھے؟ شہادت کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو شہید کرنے کے اصل محرکات سامنے آگئے
جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو شہید کرنے کے اصل محرکات سامنے آگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شاہ فیصل کالونی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو شہید کرنے کے محرکات سامنے آگئے، ایک مرتبہ پھر شہر کا امن تباہ کرنے کی سازشیں شروع ہوگئی ہیں۔ بعض قوتیں نہیں چاہتیں کہ شہر میں امن کی فضا کی قائم رہے۔ مولانا کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ فیصل تھانے کی حدود شمع شاپنگ سینٹر کے قریب ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں جامعہ فاروقیہ کے مہتم مولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

مولانا عادل خان مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے صاحب زادے تھے،مقتول ڈارائیور کی شناخت مقصود احمد کے نام سے ہوئی ہے،موٹر سائیکل سوار نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایاجو موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے شاہراہ فیصل پر فائرنگ سے مولانا عادل کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے فوری قاتلوں کی گرفتاری کی آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے؛ کچھ شدت پسند شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری قاتلوں تک رسائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مولانا عادل کی فیملی اور ساتھیوں سے یکجہتی کا اظہار،اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Related Posts