مولانا عبد الاکبر چترالی کا پارلیمنٹ میں منشیات کے استعمال کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ مجلس عمل کے رکن اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں منشیات کے استعمال کا الزام لگا دیا جبکہ رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے مولانا عبدالاکبر چترالی کا الزام مسترد کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی نشست صبح سے خالی ہے، یہاں بجٹ پاس ہو رہا ہے اور ایوان کی حالت دیکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سرمایہ کاری کا خاتمہ: ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے کیوں بھاگ رہی ہیں؟

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گیا لیڈر؟ یہاں 25 کروڑ عوام کے لیے بجٹ منظور ہو رہا ہے۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے پالیمنٹ لاجز میں منشیات کے استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منشیات کا استعمال یونیورسٹی اور کالجز کے بعد اب اسکولوں میں پہنچ گیا ہے، پارلیمنٹ لاجز اور اس کے اطراف میں بھی منشیات کا استعمال ہوتا ہے، ایک دن اپنے لاجز میں جارہا تھا تو بدبو کی وجہ سے ناک بند کرنا پڑی۔

رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے عبدالاکبر چترالی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنا علاج کرانا چاہیئے، لاجز میں اس قسم کی کوئی سرگرمی نہیں ہوتی، 5 سال سے ایسی کوئی سرگرمی نہیں دیکھی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے کہا کہ سوئی شہر میں گیس کا بحران ہے اگر لائن بند کردیں تو اینٹی پاکستان کا الزام لگ جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے معاملہ متعلقہ وزارت کو بھیج دیا۔

محسن داوڑ نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے مقامی لوگوں کو گیس نہیں مل رہی لیکن میانوالی تک گیس پہنچ گئی ہے، پیٹرولیم کا وزیر نہیں آتا، کس سے بات کریں؟

اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیج کر رپورٹ طلب کرلی۔

پیپلز پارٹی کے سید حسین طارق نے وزراء کے نہ آنے پر احتجاج کیا جبکہ ایم کیو ایم کے ابوبکر نے کراچی میں بجلی اور پانی کے نہ ہونے کا شکوہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات پر عالمی برادری کے تعاون سے متعلق قرارداد بھی منظور کی گئی۔

Related Posts