کراچی اور سندھ میں میٹرک کے امتحانات شروع، کون کون سے پرچے آؤٹ ہوگئے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرک کے امتحان
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

کراچی میں میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے جن میں 3 لاکھ 80 ہزار طلبا و طالبات شریک ہیں۔ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نقل کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 3 لاکھ 80 ہزار طلبا و طالبات سائنس اور جنرل گروپ کے تحت ریگولر اور پرائیویٹ امتحان دے رہے ہیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق نقل کی روک تھام کیلئے امتحانی مراکز میں طلبہ و طالبات کو کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہے۔

ڈیوائس یا موبائل فون ملنے کی صورت میں ضبط  کیا جائے گا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو فول پروف انتظابات کیلئے لیٹر جاری کیا گیا ہے۔ دورانِ امتحان امتحانی مراکز کے اطراف میں فوٹو اسٹیٹ مشینیں بند رہیں گی۔

کے الیکٹرک سے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے تاہم نقل اور بوٹی مافیا امتحانات کے دوران سرگرم ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں سندھی، سکھر میں کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی بوٹی مافیا کے ہاتھ لگ گیا۔ نوشہروفیروز میں دسوں جماعت کا انگلش کا پرچہ بھی آؤٹ ہو کر واٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں نویں جماعت کے اردوکے پرچے کے دوران موبائل فون کا کھلے عام استعمال کیا گیا اور انتظامیہ نقل روکنے میں ناکام رہی۔سندھ میں نقل کی روک تھام بورڈ انتظامیہ کیلئے بڑا چیلنج بن گئی۔

Related Posts