حرا مانی کے پسوڑی گانا گانے پر متھیرا کی تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حرا مانی کے پسوڑی گانا گانے پر متھیرا کی تنقید
حرا مانی کے پسوڑی گانا گانے پر متھیرا کی تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کی زد میں آگئیں۔ حرا مانی نےعلی سیٹھی اور شے گل کا مشہور ترین گانا پسوڑی گایا، جس پرانہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

اداکارہ حرامانی نے اسٹیج پر جب کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا مشہور ترین میوزیکل ٹریک پسوڑی گایا تو اداکارہ پر جہاں صارفین نے تنقید کی وہیں ٹی وی ہوسٹ متھیرا نے بھی سوال اٹھا لیا۔

ویڈیو پر ٹی وی میزبان نے متھیرا نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا یہ اصل گلوکاروں کے ساتھ ناانصافی نہیں کہ انہیں پرفارمنس کے لیے بلانے کے بجائے کوئی اور ان کے ہٹ گانے کو گائے؟

متھیرا کے تبصرے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ انڈین سنگرز کتنا مزاق بنا رہے ہونگے اس پرفارمنس کو دیکھ کر، ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ گانا کیوں خراب کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے انہیں اپنی پسوڑی پڑی ہوئی ہے۔

دوسری جانب حرا مانی نے اپنے انسٹا اکاونٹ پر اپنے انٹرنیشنل کانسرٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ 7 ملین کا بہت شکریہ، انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ جو لوگ انسٹا گرام نہیں استعمال کرتے وہ بھی مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ میری طرف آپ سب کو بہت پیار۔

Related Posts