دین پرائیویٹ ہونا چاہئے، سوشل میڈیا پر عبادت کی تصویریں ڈالنے کیخلاف ہوں۔متھیرا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوان بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں میرا بوائے فرینڈ ہے، متھیرا
جوان بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں میرا بوائے فرینڈ ہے، متھیرا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل متھیرا نے کہا ہے کہ دین کو پرائیویٹ ہونا چاہئے، سوشل میڈیا پر عبادت کی تصویریں ڈالنے کے خلاف ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ متھیرا نے کہا کہ میں رمضان المبارک کے دوران ذرا لیٹ اٹھتی ہوں، پھر بیٹھ کر پڑھائی کرتی ہوں۔ امی کی مدد کرتے ہیں، ڈانٹ کھاتے ہیں اور تھوڑا سا ذلیل بھی ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمر شہزاد کو پاکستانی شوبز انڈسٹری  سے کیا شکایت ہے؟

انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ افطار کے وقت کیا پکالیتی ہیں؟ متھیرا نے کہا کہ میں تو فی الحال روح افزاء ہی پکاتی ہوں۔ پکانا میرے لیے خاصا مشکل کام ہے۔ روح افزاء میں دو ہی چیزیں ہوتی ہیں، چمچہ ڈالتے جاؤ جب تک کہ پانی لال نہ ہوجائے۔

معروف اداکارہ متھیرا نے کہا کہ میں روزہ رکھ کر روح افزاء بناتے بناتے بعض اوقات روزہ بھول جاتی ہوں اور شربت چکھ بیٹھتی ہوں۔ کبھی کبھی میں صبح اٹھ کر کچن پہنچ جاتی ہوں اور کچھ پینے لگتی ہوں تو امی منع کرتی ہیں کہ تم نے روزہ رکھا ہے۔

اداکارہ متھیرا نے کہا کہ میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ اگر کسی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر جائے نماز کی تصویر پوسٹ نہ کی تو اللہ تعالیٰ عبادت قبول نہیں فرمائے گا۔ صدقہ اور دین کو پرائیویٹ رکھنا چاہئے کیونکہ یہ چیزیں انسان کی روح کیلئے ہوا کرتی ہیں۔

متھیرا نے کہا کہ لوگ دنیا داری کیلئے عبادت گزاری کرتے ہیں۔ مجھے سیاست میں دلچسپی نہیں ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سیاست بڑی خراب شے کا نام ہے۔ لوگ نہ بھی چاہیں تو سیاست کے باعث ان کے ہاتھ خراب ہوجاتے ہیں۔ 

Related Posts