نیو یارک، پاکستانی گلوکارہ مہک علی کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: پاکستانی نژاد گلوکارہ عروج آفتاب کے بعد ملک کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ مہک علی کی تصویر بھی امریکی شہر نیو یارک میں ٹائمز اسکوائر کی 38 منزلہ بلند و بالا عمارت پر آویزاں کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹائمز اسکوائر جیسی بلند و بالا عمارت کی تعمیر 1999 میں شرو ع ہوئی اور مئی 2002 میں اختتام کو پہنچی جبکہ اس تاریخی عمارت کی بلندی 175 میٹر یعنی 575 فٹ ہے جو تکنیکی اعتبار سے ایک کاروباری عمارت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سجل علی نے غمگین ہو کر کیا پیغام شیئر کیا؟

گریمی ایوارڈ اپنے نا م کرنے والی عروج آفتاب کے بعد رواں ماہ ایک اور پاکستانی گلوکارہ مہک علی کی تصویر ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں نظر آئی جو آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپوٹیفائی کی ایکول پاکستان کیلئے سفیر کی حیثیت سے سامنے آئیں۔

مشہورومعروف اسٹریمنگ سروس اسپوٹیفائی کی پاکستانی خواتین کی تصاویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کرنے کا مقصد خواتین تخلیق کاروں کو عالمی برادری کے سامنے اپنا کام سامنے لانے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Spotify Pakistan (@spotifypakistan)

اسپوٹیفائی پر حمد و نعت، صوفیانہ کلام اور تلاوتِ قرآنِ پاک پر مشتمل کیٹگری رمضان ڈیسٹی نیشن بھی پیش کی جارہی ہے جسے پاکستانی سامعین کے حوالے سے اپڈیٹ کردیا گیا۔ رواں ماہ گلوکارہ مہک علی کا انتخاب بھی اسی مقصد سے کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج سے دو روز قبل اپنے پیغام میں گلوکارہ مہک علی نے کہا کہ میں ننکانہ صاحب سے نیو یارک سٹی تک جا پہنچی جس پر آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل رہے ہیں۔ آج میں پاکستانی میوزک کو عالمی سطح پر پیش کررہی ہوں۔ 

تیری رمز، عشق، کالا ڈوریا، میم، سجنی اور جوگی جیسے گیت گانے والی گلوکارہ مہک علی کو پاکستان بھر میں سراہا جاتا ہے۔ 24 فروری 1992 کو جنم لینے والی 30 سالہ گلوکارہ نے ٹائمز اسکوائر پر تصویر شائع ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔