ماسٹر کارڈ نے ایف ٹی ایکس دیوالیہ ہوجانے کے باوجود کرپٹو مارکیٹ ری سیٹ ہوجانے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کار اب زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ماسٹر کارڈ سے تعلق رکھنے والی گریس برکری نے کرپٹو اور ویب 3 پوائنٹ زیرو کے عنوان پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ٹی ایکس کے ساتھ درپیش مسائل اداروں کو مکمل طور پر کرپٹو سے دور کرنے کیلئے کافی نہیں۔
قانون سازوں کا کرپٹو ادائیگیوں پر مطلع کرنے کا مطالبہ
تقریب سے خطاب کے دوران گریس برکری نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ کمپنی کے حالات نے سرمایہ کاروں کو اس بات کا انتخاب کرنے میں زیادہ احتیاط برتنے کی تعلیم دی ہے کہ کسے اپنا پارٹنر بناتے ہیں اور کن کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کو ترجیح دیتے ہیں۔
خطاب کے دوران ماسٹر کارڈ ترجمان گریس برکری نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ سرمایہ کار اب اس بات پر زیادہ توجہ دیں گے کہ کمپنی کے طور پر کیا ٹھوس اقدار کاروبار میں شامل کی جارہی ہیں جبکہ میری مراد کمپنی جیسے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے ہے۔
گریس برکری نے کہا کہ کرپٹو کرنسیوں کی دنیا میں سرمایہ کاروں کی موجودہ رفتار روکنا مشکل ہے۔ اس لیے سرمایہ کار پیچھے ہٹنے کی بجائے ٹھہرنے کا انتخاب کریں گے۔ میرے خیال میں یہ کرپٹو مارکیٹ کو ری سیٹ کرنے اور از سرِ نو تشکیل دینے کا موقع اور وقت ہے۔