اسلاموفوبیا کے خلاف سب سے زیادہ سراپا احتجاج ملک پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ایک مسجد میں نکاح کی تقریب کیلئے مسجدِ سکینہ کا تقدس پامال کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 17 نومبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس، فیز 8 میں واقع مسجدِ سکینہ میں تقریبِ نکاح کے دوران لڑکے اور لڑکی والوں کی جانب سے مردو زن مخلوط انداز میں ہلا گلا کرتے نظر آئے۔
بھارت کا 6 دسمبر کو مسجد میں کرشن کی مورتی نصب کرنیکا اعلان
سرجانی میں مسجد کی زمین کیلئے فرقہ وارانہ تصادم، ایک شخص قتل
تقریبِ نکاح کے دوران سالگرہ کی طرز پر کیک کاٹا گیا۔ خواتین نے پردہ کیے بغیر آوازے کسے اور بھرپور میک اپ کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مسجدِ سکینہ کی بے حرمتی کی گئی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اللہ کے گھر کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ مسجدِ سکینہ کی بے حرمتی کرنے والے بہت ہی بااثر لوگ ہیں۔
مسجد کی کس طرح بے حرمتی کی جارہی کسی کو بھی یہ خیال نہیں آیا کہ اللہ کے گھر کا تقدس پامال ہو رہا ہے مسجد انتظامیہ شاید سورہی تھی جنہوں نے اللہ کے گھر کا تقدس پامال کیا ہے ان سب کے خلاف، F I R درج ہونی چاہیئے اللہ کے گھر کا تقدس پامال کرنے والے بہت ہی بااثر لوگ ہیں
مسجد سکینہ pic.twitter.com/D5ZwBem9UK— Muhammad Salman Khan (@MSalmanGabol1) November 19, 2021
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے مسجد میں تقریبِ نکاح کی ویڈیو شیئر کی جس میں دلہن کا نقاب اٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ لڑکا کہتا ہے کہ یہ تو وہی ہے جس پر خواتین خوب ہوٹنگ کرتی ہیں۔
مسجد کی کس طرح بے حرمتی کی جارہی اللہ کے گھر کا تقدس پامال ہو رہا ہے مسجد انتظامیہ شاید سورہی تھی جنہوں نے اللہ کے گھر کا تقدس پامال کیا ہےسب کے خلاف F I R درج ہونی چاہیئے اللہ کے گھر کا تقدس پامال کرنے والے بہت ہی بااثر لوگ ہیں مسجد سکینہ فیز 8 DHA کراچی17نومبر2021 کا واقعہ ہے pic.twitter.com/4tsc090jwY
— Naqeeb_baloch (@Naqeebbaloch5) November 19, 2021