اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی لندن سے پاکستان واپسی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل ہو گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق مریم نواز اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بج کر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔واضح رہے کہ اس قبل اطلاعات تھی کہ مریم نواز 27جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔