مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کراچی کا دورہ ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMLN caravans head to Islamabad for power show

کراچی: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کورونا کی صورتحال کی وجہ سے کراچی کا دورہ ملتوی کردیا،دورے کی اگلی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کورونا کی صورتحال کی وجہ سے کراچی کا دورہ ملتوی کردیاہے۔

مریم نواز اپنے دورہ کے التواء اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے آج پریس کانفرنس کریں گی ۔

مریم نواز نے طبیعت بہتر ہونے اورسیاسی سرگرمیوں کی اجازت ملنے کے بعد 24اپریل کو 2روزہ دورہ پر کراچی آنے کا فیصلہ کیا تھا، مریم نواز نے این اے 249میں لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کے انتخابی جلسہ سے خطاب اور25اپریل کو پارٹی رہنمائوں سے ملاقات بھی کرنا تھیں۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں 60 سے 64 سالہ افراد کو کورونا ویکسین کل سے لگائی جائے گی۔اسد عمر

مریم نواز کے دورہ میں کراچی بلدیہ ٹاؤن چاندنی چوک پر کارکنان سے خطاب اورمختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول تھیں تاہم انہوں نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے احتیاطی طو ر پر کراچی کا دورہ ملتوی کردیا ہے جبکہ دورے کی اگلی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیاگیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے عوام کی زندگیوں کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر مریم نوازنے دورہ کراچی منسوخ کردیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ عوام اور کارکنان کی زندگیوں کے تحفظ اور کورونا سے بچاؤکی خاطر یہ فیصلہ کیاگیاہے،مریم نوازکچھ دیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔

Related Posts