پی ڈی ایم جلسے کیلئے مریم نواز لاہور کے ہر حلقے کا دورہ آج سے کریں گی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم جلسے کیلئے مریم نواز لاہور کے ہر حلقے کا دورہ آج سے کریں گی
پی ڈی ایم جلسے کیلئے مریم نواز لاہور کے ہر حلقے کا دورہ آج سے کریں گی

لاہور: پی ڈی ایم جلسے کیلئے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز لاہور کے ہر حلقے کا دورہ آج سے کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز لاہور کے شہریوں کو متحرک کرنے کیلئے ہر حلقے میں جائیں گی۔ پی ڈی ایم کا جلسہ لاہور میں 13 دسمبر کو منعقد ہوگا جس کیلئے مریم نواز آج سے متحرک ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نوز نے پارٹی کارکنان کو لاہور میں کار اور موٹر سائیکل ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی ہے۔ ن لیگی کارکنان، سیاسی رہنما اور اراکینِ اسمبلی مریم نواز کے ہمراہ لاہور کے ہر حلقے میں عوام کو پی ڈی ایم جلسے کیلئے تیار کریں گے۔

سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی مریم نواز آج لاہور میں پی ڈی ایم جلسے کیلئے پہلی ریلی نکالیں گی جو جاتی امراء سے شاہدرہ تک جائے گی۔ ریلی کے 7 مقامات پر ن لیگی کارکنان مریم نواز کا استقبال کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم کی تحریک میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے استعفوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ 8 دسمبر کو انشا اللہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آر یا پار کا فیصلہ ہوگا،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز اپنی عزت کو پہچانیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر ساری جماعتوں نے فیصلہ کیا تو منتخب نمائندوں سے درخواست ہے کہ کسی کے دباؤ میں نہ آئیں اور وفاداریاں بدلنے سے واضح انکار کر دیں، اگر کسی نے مجبوری میں بھی دغا کیا تو عوام ان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کسی کے دباؤ میں نہ آئیں، مریم نواز نے استعفوں کا عندیہ دیدیا

Related Posts