دعوت قبول، مریم نوازنے بلاول بھٹو کو لاڑکانہ آنے کیلئے ہاں کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz to attend Benazir Bhutto’s death anniversary

کراچی :پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کریں گی،نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے تصدیق کردی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مریم نواز کو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش آنے کی دعوت کا جواب مسلم لیگ ن کی جانب سے انتہائی مثبت اندازمیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ ترین قیادت 27 بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کرے گی، اس سلسلے میں مریم نواز 25 دسمبر کو کراچی پہنچیں گی، جہاں سے وہ لاڑکانہ روانہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں ایک دوسرے کی شدید مخالف رہنے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تعلقات ہر نئے روز مزید مستحکم ہوتے جارہے ہیں، جس کے نتیجے میں سیاسی تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ(ن)کی اعلی قیادت کا گڑھی خدا بخش جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش آنے کی دعوت دی ہے جس کا جواب بھی انتہائی مثبت دیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہاکہ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی اعلی ترین قیادت27 بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کرے گی، اس سلسلے میں مریم نواز 25 دسمبر کو کراچی پہنچیں گی، جہاں سے وہ لاڑکانہ روانہ ہوں گی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا سفر اختتام پذیر ہوا، اس غبارے سے ہوا نکل چکی، شہباز گل

دوسری جانب نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے تصدیق کردی ہے کہ بے نظیر بھٹو کی برسی پرمریم نواز گڑھی خدابخش جائیں گی۔

Related Posts