مریم نواز کی بلاول کے ہمراہ گڑھی خدا بخش آمد، بے نظیر کے مزار پر حاضری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی بلاول کے ہمراہ گڑھی خدا بخش آمد، بے نظیر کے مزار پر حاضری
مریم نواز کی بلاول کے ہمراہ گڑھی خدا بخش آمد، بے نظیر کے مزار پر حاضری

لاڑکانہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش گئیں جہاں انہوں نے بے نظیر  بھٹو شہید کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مریم نواز کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچے۔ بلاول نے نوڈیرو میں بھٹو ہاؤس سے خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے مریم نواز کو گڑھی خدا بخش پہنچایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے ہمراہ سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں۔ تینوں نے شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔

ان کے ہمراہ شیری رحمان، پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور کیپٹن (ر) صفدر نے بھی شہداء کے مزارات پر حاضری دی۔ مریم نواز کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر بھی پھول چڑھائے۔ تینوں نے شہید میر شاہنواز بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔

بعد ازاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفبہ بھٹو زرداری کے ہمراہ مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی کی شہداء گیلری کا بھی دورہ کیا۔ مریم نواز نے شہداء کے مزارات پر فاتحہ خوانی کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو وزیرِ اعظم بنانے والوں کو پیچھے ہٹنا ہوگا، مریم نواز

Related Posts