میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے، مریم کی عمران خان پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے، مریم کی عمران خان پر تنقید
میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے، مریم کی عمران خان پر تنقید

لاہور: عمران خان کی اسلام آباد میں پیشی پر طنز کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے اور گیدڑ فردِ جرم اور گرفتاری کے خوف سے حاضری لگائے بغیر عدالت سے دُم دبا کے بھاگ گیا! بزدل!۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ضمانت پارک میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پٹرول بم کون برسا رہا ہے؟یہ لوگ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے بھی نہیں؟

مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے ایک پٹرول بم اہلکاروں کی جانب پھینکا جا رہا ہے۔

اُن کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts