دورۂ لندن، مریم نواز کی ایون فیلڈ ہاؤس میں 3سال بعد نواز شریف سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دورۂ لندن، مریم نواز کی 3سال بعد ایون فیلڈ ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات
دورۂ لندن، مریم نواز کی 3سال بعد ایون فیلڈ ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دورۂ لندن کے دوران 3 سال بعد ایون فیلڈ ہاؤس میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 3 سال بعد اپنے والد سے ملاقات کی۔ نواز شریف نے اپنی بیٹی کو گلے سے لگایا۔ بھائی حسن اور حسین نواز نے بھی مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لانگ مارچ کیلئے پوری تیاری کے ساتھ آرہے ہیں، عمران خان

مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بڑی تعداد میں مریم نواز کے استقبال کیلئے ایون فیلڈ ہاؤس پہنچے۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ ملنے کے اگلے ہی روز لندن روانہ ہوگئی تھیں۔

مریم نواز نجی ائیر لائن کی فلائٹ سے قطر کے راستے لندن روانگی کیلئے پہلے لاہور ائیرپورٹ پہنچی تھیں۔ بعد ازاں ن لیگ کی نائب صدر نے قطر میں اپنے قیام میں اضافے کا فیصلہ بھی کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے 2019 میں نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد متعدد مواقع پر اپنے مختلف بیانات میں اپنے والد سے ملاقات اور ان کی مزاج پرسی کی خواہش ظاہر کی تاہم ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ مل سکی۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مریم نواز سمیت دیگر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور پاسپورٹ کی واپسی کو انصاف کی فتح بھی قرار دیا۔ مریم نواز 30 روز تک لندن میں قیام کریں گی۔

 

Related Posts