زندہ دلان لاہور نے جعلی تبدیلی کو رد کردیا، اللہ نے ہمیں عظیم کامیابی عطا کی، مریم نواز

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
زندہ دلان لاہور نے جعلی تبدیلی کا رد کردیا، اللہ نے ہمیں عظیم کامیابی عطا کی، مریم نواز
زندہ دلان لاہور نے جعلی تبدیلی کا رد کردیا، اللہ نے ہمیں عظیم کامیابی عطا کی، مریم نواز

لاہور:  کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی پر لیگی قیادت کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ زندہ دلان لاہور نے ووٹ کی طاقت سے جعلی تبدیلی کو رد کردیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز نے خواجہ عمران نذیر کو ٹیلی فون کرکے مبارک باد دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باعث اللہ تعالیٰ نے ن لیگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا، آپ اور آپ کی پوری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے اپنے ووٹ کی طاقت سے جعلی تبدیلی کو رد کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں عظیم کامیابی عطاء کی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں آپکی ٹیم نے اس کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے، پوری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا پنوں عاقل کا دورہ، رینج صالح پٹ میں تربیتی مشقوں کامشاہدہ کیا