مریم نواز کی لیبر ڈے کی تقریر کے دوران عمران خان پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی لیبر ڈے کی تقریر کے دوران عمران خان پر تنقید
مریم نواز کی لیبر ڈے کی تقریر کے دوران عمران خان پر تنقید

لاہور: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے پیر کو اپنی پارٹی کے لیبر ونگ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیبر ونگ میں پارٹی کارکنوں کی فعال شمولیت پر حیرت کا اظہار کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اس ونگ کو مزید مضبوط کریں۔

مریم نواز نے کارکنوں کی کاوشوں کو سراہا اور پارٹی کے معاملات میں فعال کردار پر لیبر ونگ کی تعریف کی۔ انہوں نے ملک میں بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے مزدوروں کی کم از کم اجرت بڑھا کر 35000ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی پکارا، جنہیں انہوں نے لاہور میں مزدور ریلی نکالنے پر ”فتنہ” کہا۔

انہوں نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ ملک کے خلاف سازشیں کرنا بند کریں اور پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے وژن پر ملک چلتا تو کسی کو کام کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہ پڑتی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے 2017 میں اپنے والد نواز شریف کے بطور وزیر اعظم دور میں ہونے والی پیشرفت پر روشنی ڈالی، جہاں ایک روٹی صرف 2روپے میں دستیاب تھی۔ مہنگائی کم ہو رہی تھی، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو رہا تھا، موٹر ویز بن رہی تھیں، معیشت ترقی کر رہی تھی۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کا حکومت کو انتخابات سے قبل عوام کو ریلیف دینے کا حکم

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں صرف ایک شخص رکاوٹ ہے اور وہ عمران خان ہے۔

Related Posts