سیکیورٹی دیں لیکن فتنے کو اوقات سے باہر نہ کریں، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیل میں رات کو مرد افسران میری ویڈیوز بناتے تھے، مریم نواز
جیل میں رات کو مرد افسران میری ویڈیوز بناتے تھے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سیکیورٹی دیں لیکن قوم کے مجرم اورسب سے بڑے فتنے کو اوقات سے باہر نہ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر نے وزیرداخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ رانا ثناء اللہ صاحب قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لئے بغیر عمران خان کو مت چھوڑنا تاکہ اس کے نئے شوشے اور جھوٹ کو ایکسپوز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:80ہزارلوگ قربان کردیئے کیا امریکا نے شکریہ ادا کیا؟ عمران خان

مریم نواز نے مزید کہا کہ چار سال کے دوران عوام کے پیسے پروٹوکول کی جولت گئی ہے یہ وہی مانگ رہا ہے۔ سیکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں۔

Related Posts