ایم اے جناح روڈ کاغذی بازار میں دھماکہ، خاتون جاں بحق، متعدد زخمی

ایم اے جناح روڈ کاغذی بازار میں دھماکہ، خاتون جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر کھارادر کے نزدیک کاغذی بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 1خاتون جاں بحق، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کھارادر کی پرہجوم بولٹن مارکیٹ کے قریب کاغذی بازار میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دراز کے علاقوں میں سنی گئی جب کہ دھماکے کی جگہ پر آگ لگ گئی تھی، جبکہ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی تھی۔

ریسکیو ٹیمیں آپریشن کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ سیکورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ کو حصار میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو فون کرکے فوری تفیصلی رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پولیس کو فوری واقعہ کی جگہ پہنچ کر عوام کی مدد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کرلی

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے فوری طور سول اسپتال میں ایمرجنسی ڈکلیئر کردی،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ کوشش کرے کہ جانی نقصان نہ ہو پائے۔

تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں