آئین شکن کوسزاء نہ ملی تو ملک میں جنگل کا قانون چلے گا، مریم نوازعمران خان پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz criticizes Imran Khan

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین شکن کوسزاء نہ ملی تو ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئین پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزاء نہ دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔

 

دوسرے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، فیصل جاوید، شہبازگل، ڈاکٹر بابر اعوان اور زلمی بخاری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چہروں کو یاد رکھیں، یہ وہ گروہ مافیا ہے جس نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین پر حملہ کیا اور اسے منسوخ کیا۔ ان سب پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:کیا ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کو بچانے کیلئے آرٹیکل 5 کاغلط استعمال کیا؟

یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل ہونا تھا تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے تحریک کو غیر ملکی سازش قرار دیکر رولنگ دیتے ہوئے اجلاس ملتوی کردیا تھا جس کے بعد وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے۔

Related Posts