بیماری کے بغیر مریم نواز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔اعجاز شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India's war hysteria a threat to regional peace: Ijaz Shah

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ابھی صحت مند ہیں جبکہ ہم انہیں کسی بیماری کے بغیر بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 ننکانہ صاحب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی جا رہی ، نہ ہی انہیں ڈھیل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لیں۔فواد چوہدری کا حزبِ اختلاف سے مطالبہ

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث حکومت انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے رہی ہے جس کے بعد وہ پاکستان آ جائیں گے۔

اعجاز شاہ نے  کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ میں اختلاف کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جبکہ نواز شریف کے والد، بیوی اور بھائی کی قبریں بھی پاکستان میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بہت پیار دے رہے ہیں۔ اتنا پیار دیا جارہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ انہیں یاد نہیں رہے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا  کہ ہم ناجائز حکومت کے خاتمے تک اپنا سفر استقامت سے جاری رکھیں گے جبکہ حکمرانوں سے حساب لینے کا وقت آچکا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت مخالف مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ایک بار کہہ چکے ہیں کہ حکومت ناجائز ہےجبکہ ناجائز اور بدبودار حکومت کا خاتمہ کرنا ہمارے ایمان کا تقاضا ہے۔

مزید پڑھیں: ناجائز حکومت کے خاتمے کے لیے استقامت سے سفر جاری رکھیں گے۔فضل الرحمان

Related Posts