اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ن لیگی رہنما کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر کی گئی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر دلائل دیں گے۔
قبل ازیں عدالت نے سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں دائر کی گئی دونوں اپیلیں خارج کردی تھیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کو کم کپڑے پہننے کی بات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بات مجرمانہ سوچ کی عکاس ہے۔ پاکستان کے اثاثوں کو گروی رکھنے کی اجازت کس نے دی؟ مافیاز اور قاتلوں کو نوازنے کیلئے قرضے لیتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔
گزشتہ ماہ 23 جون کو ہائی کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کی بجائے مظلوم کو ذمہ دار قرار دینے والی ایسی سوچ سے پاکستان کو آزادی چاہئے، وزیراعظم نے پست سوچ کی عکاسی کی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کو قومی اثاثے گروی رکھنے کی اجازت کس نے دی ؟ مریم نواز