ملکی معیشت کا استحکام سیاسی استحکام سے منسلک ہے۔مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موجودہ حکومت ملکی معیشت بحال کرے گی، مریم اورنگزیب
موجودہ حکومت ملکی معیشت بحال کرے گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا استحکام سیاسی استحکام سے منسلک ہے، ہم کسی سیاسی لیڈر کو دیوار سے لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کسی سیاسی رہنما کو سائید لائن کرنا نہیں چاہتی، لیکن سیاسی لیڈر اور مجرم میں فرق ہوتا ہے جسے سمجھنا ضروری ہے۔ ہم بند کمروں میں توسیع دینے والے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شہزادی رائے نے کراچی کونسل رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنرل (ر) فیض ہو یا کوئی اور، جو بھی اس مشن میں رہا، اس کو سزا ہونی چاہئے۔ جیل میں جن کے ریپ کا الزام لگایا جارہا ہے، وہ اس کے خلاف بیان دے رہی ہیں۔ ہر سازش ناکام ہوئی تو پاکستان کو فوجی امداد بند کرنے کا کہہ دیا۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر ملک میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں یا تحریکِ انصاف کو کالعدم قرار دینے کی بات ہوئی، تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ملک دشمنی کا مشن رکھنے والے بھلائی کی بات نہیں کرسکتے۔ دفاع بھی ان کے ذاتی مفاد سے بلند نہیں۔

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ فوج کی امداد بند کردو۔ حکومت ملکی معیشت ٹھیک  اور دہشت گردی ختم کرے گی۔ آنے والا بجٹ پی ڈی ایم حکومت بنائے گی جس میں قیمتوں کی کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانا اوّلین ترجیح ہوگی۔ 

Related Posts