ن لیگ نے چینی بحران کی رپورٹ سے نظریں چرالیں، حکومت کو کورونا پر توجہ دینے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Aurangzeb criticizes Imran Khan Government

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں ڈاکٹرز کو پی پی ای کٹس نہ ملنے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور حکومتی ترجمان کو نوازشریف اور شہبازشریف پہ الزام لگانے سے فرصت ملے تو کروانا کے متاثرین پہ توجہ دیں۔

وزیراعظم اور ترجمان ٹویٹ اور پریس کانفرنس کر کہ بتائیں کہ ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے کو حفاظتی لباس اب تک کیوں نہیں ملے ،تحصیل یونین، ضلعی سطح پر ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی لباس کا اب تک کوئی انتظام نہیں کیاجاسکا۔

ملک میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی پہنچانا ناگزیر ہے ،حکومتی ترجمان ایف آئی اے رپورٹ کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے کہ ڈاکٹرز کی پی پی ای کٹس کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

سب ڈاکٹرز جو کورونا کے مریضوں کا ٹیسٹ کر رہے ہیں اُن کا ٹیسٹ کرایا جائے،ڈاکٹرز، طبی عملے کی زندگی داو پر لگی ہے، اور حکومت نواز شریف اور شہباز شریف اور میڈیا کے پیچھے لگی ہے ۔

ڈاکٹرز، طبی عملہ کورونا کے خلاف ہمارے واحد ہتھیار ہیں وہ اس وقت نہتے لڑ رہے ،وزیراعظم نے عدالتی فیصلے کے باوجود ابھی تک اپنی ذاتی انّا اور ضد کی وجہ سے پی ایم ڈی بحال نہیں کیا۔

ترجمان نوازشریف اور شبہازشریف پر تہمتیں لگانے کے لئے بجائے بتائیں کہ ڈاکٹرز کو کٹس مزدوروں کو راشن کب ملے گا؟ ،وزیراعظم اور حکومتی ترجمان کو جھوٹے ٹویٹس اور پریس کانفرنس کرنے سے وقت ملے تو بتائیں کہ پی ایم ڈی سی کب بحال ہوگی؟۔

مزید پڑھیں: آٹا اور چینی بحران کے ذمہ داران عمران خان کے قریبی ساتھی نکلے، اب کیا ہوگا ؟

حکومت کو نوازشریف اور شہباز شریف کی گردان سے فرصت ملے تو بتائیں کہ کب کورونا ٹیسٹ مفت ہوں گے؟ ۔حکومت کو الزام لگانے سے فرصت ملے تو بتائیں کہ دیہاڑی دار مزدوروں کو راشن کب ملے گا؟۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کو نواز شریف اور شہباز شریف پہ تہمت لگانے سے فرصت ملے تو بتائیں کہ ریلیف فنڈ کب تک صوبوں کو پہنچے گا؟۔

Related Posts