اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں 16 فیصد مہنگائی کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہیں، انہیں عوامی سوالات کا جواب تو دینا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے جامعہ کراچی میں کیے گئے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی ادارے جامعہ کراچی وین دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ رپورٹ جلد میڈیا کے سامنے آجائے گی۔
یکم مئی تک ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے۔وزیر اعظم