عمران خان خطرناک شخص ہیں، مریم اورنگزیب نے اعتراف کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان خطرناک شخص ہیں، مریم اورنگزیب نے اعتراف کر لیا
عمران خان خطرناک شخص ہیں، مریم اورنگزیب نے اعتراف کر لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم کی خطرناکی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودپسندی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تکبر اور غرور میں ڈوبے ہوئے شخص کو خطرناک ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔ عدالتوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ عمران خان کو ندامت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کردی

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سیلاب پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔ یہ کبھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو رکواتے ہیں تو کبھی سیلاب متاثرین کیلئے امداد رکوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کسی ادارے، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں شرم محسوس نہیں کرتے۔ وہ ایک ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان ہیں جو کھل کر جھوٹ بولتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے پاکستانی قوم اور میڈیا سے اپیل کی کہ عمران خان کی بجائے سیلاب متاثرین پر توجہ دیں۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے جذبات سے کھیل کر انتشار پھیلانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بیمار ذہنیت والے شخص ہیں جو سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتے ہیں، یہ وہی ذہنی طور پر بیمار شخص ہے جس نے اپنی سیاست کیلئے شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلائی۔ 

عمران خان نے خود کو خطرناک کیوں کہا؟

آج سے 5ماہ قبل تحریکِ عدم اعتماد لا کر چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارتِ عظمیٰ سے محروم کردیا گیا جس کے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سڑکوں پر آ کر مخالفین کیلئے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گا۔

 

Related Posts