اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 900سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ فلسطین: حماس کی میزائل فائرنگ کے جواب میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح حماس کی جانب سے 7 ہزار میزائل فائر کیے جانے کے بعد سے اسرائیل کا جنگی جنون عروج پر ہے۔ وحشیانہ بمباری سے 900سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 4ہزار 600 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کا غزہ کے 22 لاکھ باشندوں کو مصر کی طرف دھکیلنے کا منصوبہ

شہید ہونے والے مظلوم فلسطینیوں میں 260 بچے اور 230 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے پارلیمنٹ سمیت فلسطین کی سرکاری عمارات پر بھی بمباری کی۔ اسکول، مساجد، ہسپتال اور رہائشی عمارات تباہ ہوگئیں۔

اسرائیل فلسطین جنگ سے متاثرہ فلسطینی علاقوں میں پانی، بجلی، خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ غزہ اور مصر کی سرحد بند کردی گئی۔ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ کو مکمل طور پر تباہ کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے مصر اور غزہ کے درمیان رفح کی سرحدی گزرگاہ کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس کا مقصد مبینہ طور پر غزہ کے باسیوں کو اپنا علاقہ خالی کرکے مصر کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور کرنا تھا۔

اس صورتحال پر بات کرتے ہوئے اعلیٰ مصری سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اپنی تاریخ کے خطرناک ترین موڑ سے گزر رہا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل بظاہر غزہ کو مکمل ہتھیانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ 

Related Posts