اسرائیل کی فلسطین پر بربریت جاری ہے اور اب حال ہی میں مسلسل بمباری کے باعث غزہ کے الشفاء اسپتال میں قبل از وقت پیدا ہونے والے درجنوں نوزائیدہ بچے جان ی بازی ہار چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر حال ہی میں سامنے آنے والی خبر جس میں بتایا گیا کہ غزہ میں پیدائش سے قبل ہی کچھ معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے۔
ارمینا خان نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے بارے سن کر میں اپنا دکھ بیان نہیں کرسکتی۔
ایسا لگ رہا ہے کہ میری دنیا اچانک پلٹ گئی ہے اور میں کوئی ڈراؤنا خوب دیکھ رہی ہوں، میں ہر دن کسی کی مدد کرنے یا اچھا کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن میری انسانیت سے امید ختم ہونا شروع ہوگئی ہے ’۔
ارمینا نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ’یہ سوچ کر بھی دل دہل جاتا ہے کہ ان روتے ہوئے بچوں کو تسلی دینے والا یا پیار کرنے والا کوئی نہیں ہے، ایک انسان ہونے کے ناطے یہ سب دیکھ کر میں اندر سے ٹوٹ چکی ہوں‘۔
اداکارہ نے بچوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ’کاش کوئی معجزہ ہوجائے، پلیز ان معصوم لوگوں کی مدد کریں، ان چھوٹے بچوں پر کچھ رحم کریں، انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا‘۔
ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش، سوشل میڈیا صارفین کی مبارکباد
انہوں نے بتایا کہ جب انہیں غزہ کے بچوں کے بارے میں خبر ملی تو وہ ٹوٹ گئی تھیں۔