شادی شدہ زندگی بہت اچھی ہے طلاق کا کبھی سوچا بھی نہیں، ایشوریا رائے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی شدہ زندگی بہت اچھی ہے طلاق کا کبھی سوچا بھی نہیں، ایشوریا رائے
شادی شدہ زندگی بہت اچھی ہے طلاق کا کبھی سوچا بھی نہیں، ایشوریا رائے

ممبئی: سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ ان کی شادی شدہ زندگی بہت اچھی گزر رہی اور انہوں نے کبھی طلاق کا سوچا بھی نہیں ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے گذشتہ روز اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی ارادھیا کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پھولوں کے گلدستے کے سامنے کھڑے پوز دے رہی ہیں جب کہ تصویر میں ابھیشک بچن بھی ویڈیو کال کے ہمراہ موجود ہیں۔

انڈین میڈیا پر اداکار ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے ایشوریا رائے سے پوچھا تھا کہ آپ لوگوں کی شادی کی رسومات بہت دن تک چلی تھی ایسے جشن کے بعد تو طلاق لینا بہت مشکل ہوتا ہے؟

میزبان کے سوال پر ایشوریا رائے نے جواب دیا ’’ہماری شادی شدہ زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے اور ہمیں طلاق سے متعلق کسی قسم کے خیالات نہیں آتے۔

واضح رہے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی جس سے ان کی 9 سال کی بیٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے مسجد الحرام میں پہلی بار خاتون سکیورٹی اہلکار تعینات

Related Posts