وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ میں کل سے مارکیٹس کھولنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt has developed a loan program for youth businesses: murad ali shah

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کل سے صوبے میں شاپنگ مالز کے علاوہ مارکیٹس کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے ہیں تو مزید سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔

مارکیٹس صبح 6 سے شام 4 بجے تک کھولی جائینگی، ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری تاجروں پر ہوگی۔سماجی فاصلوں کے اصولوں پر سختی سے خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جس کی وجہ سے صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن ختم نہ کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے کاروبار کی اجازت دیئے جانے کے بعد سندھ کے تاجروں میں شدید بے چینی پائی جارہی تھی جبکہ تاجروں نے کل سے ازخود کاروبار کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تاجر رہنماؤں  سے ملاقات کے بعد ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کی یقینی دہانی کے بعد صوبے میں مارکیٹس کھولنے کی اجازت دیدی ہے تاہم شاپنگ مالز بدستور بند رہیں گے۔

Related Posts