پاکستان کی معروف اداکارہ مریم انصاری نے پریگنینسی فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی بے حیائی نہیں کی۔
واضح رہے کہ چند ماہ پہلے مریم انصاری نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے البتہ جب انھوں نے انسٹاگرام پر اپنا پریگنینسی شوٹ کروایا تو کئی لوگوں نے انھیں مبارکباد دی جبکہ زیادہ تر لوگوں نے ان کے لباس پر تنقید بھی کی جو شاید انھیں ناگوار گزری ہے تبھی انہوں نے اس تنقید کا جواب دیا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Lollywoodsparkoffical Lollywoodsparkoffical (@lollywoodsparkofficial_)
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں مریم انصاری نے کہا ہے کہ حاملہ ہونا یا بچہ پیدا کرنا کب سے بے حیائی ہوگئی؟ آپ بھی ایسے ہی پیدا ہوئے تھے۔ منافقت کی حد ہے خود کترینہ کا ڈانس دیکھتے ہیں نورا کی تصاویر لائک کرتے ہیں لیکن پاکستانی اداکارہ نے پورے کپڑوں میں اپنا حمل ظاہر کردیا تو استغفراللہ اور نعوذ باللہ شروع ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے کہا حرام ہے یہ انگریزی کلچر ہے تو کیا بچے پیدا کرنا انگریزی کلچر ہے؟ پاکستانی لوگوں کے بچے نہیں ہوسکتے؟