ویرات کوہلی سمیت کئی بھارتی کرکٹرز نے کورونا ویکسین لگوالی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویرات کوہلی سمیت کئی بھارتی کرکٹرز نے کورونا ویکسین لگوالیا
ویرات کوہلی سمیت کئی بھارتی کرکٹرز نے کورونا ویکسین لگوالیا

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت کئی کرکٹرز نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں یکم مئی سے 18 سال اور اس سے زائد عمر والے افراد کو ویکسین لگوانے کی اجازت دی جاچکی ہے جس کے بعد کرکٹرز اور ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے والے ایتھلیٹس نے ویکسین لگوانا شروع کردی ہے۔

ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے کرکٹرز میں ویرات کوہلی،شکھردھون،اجنکیا رہانے،ایشانت شرما،پجارا،امیش یادیو اور شکھا پانڈے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں آئی پی ایل میں کئی کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد اسے ملتوی کیا جاچکا ہے جبکہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے مزید دو لاکھ اٹھتر ہزار نئے مریض سامنے آئے اور مزید تین ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: مجھ پر تنقید کرنے والے کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ

Related Posts