ممبئی:بھارتی فلموں کے کامیاب اداکار منوج باجپائی نے ایک بھارتی ٹی وی شو میں اپنی نئی ویب سیریز ’دی فیملی مین 2‘ کی کامیابی سے متعلق بات چیت کی، انہوں نے زیادہ معاوضے کی وصولی کے حوالے سے اپنے چاہنے کو آگاہ کیا۔
ایک سوال کے جواب میں منوج واجپائی کا کہنا تھا کہ مجھے گذشتہ دو دہائیوں میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی اور بغیر مانگے آسائشیں فراہم ہوئی ہیں، اس حوالے سے سوال کرنا شرمناک ہے، مجھے میرا حق ملتا ہے۔
اداکار نے مبینہ طور پر 9 اقساط پر مشتمل ’دی فیملی مین 2‘ کے لیے تقریباً 10 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے جوکہ ہدایتکار سمیت سیریز کی مرکزی خاتون اداکارہ سے بھی زیادہ ہیں۔منوج کا معاوضہ سب سے زیادہ تھا۔
ویب سیریز کے دونوں سیزن کی کامیابی کے بعد اس کے تیسرے سیزن کی بھی امید کی جارہی ہے جس میں منوج باجپائی نے 10 کے بجائے 24 کروڑ روپے بطور معاوضہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔مگر اس حوالے سے ابھی حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ انہیں یہ معاوضہ ملے گا یا نہیں۔
مزید پڑھیں: نور مقدم قتل کیس، یاسر حسین جیل میں ظاہر جعفر سے وی آئی پی سلوک پر برہم