کرائسٹ چرچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مینیجڈ آئسولیشن ختم

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کرائسٹ چرچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مینیجڈ آئسولیشن ختم
کرائسٹ چرچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مینیجڈ آئسولیشن ختم

کرائسٹ چرچ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے جانے والی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کرائسٹ چرچ میں مینیجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی۔

آئسولیشن ختم ہونے کے بعد قومی ویمن کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ کے ہوٹل منتقل ہوگئی ہے، ویمن کرکٹرز نے پہلا ٹریننگ سیشن بھی کیا، پہلا سیشن فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ تک محدود رہا۔

بسمہ معروف نے گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے، پاک بھارت میچ کسی بھی کھلاڑی کے لیے صلاحیتیں دکھانے کا سنہری موقع ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیاکیخلاف ٹیسٹ سیریز، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں آج سے شروع

واضح رہے کہ کہ کچھ روز قبل نیوزی لینڈ میں آئسولیشن 10روز سے کم کر کے 7 روز کر دی گئی تھی۔جس کے بعد اب باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا ہے کہ مینیجڈ آئسولیشن ختم کردی گئی ہے۔