برازیلیہ: اگر دلہن شریکِ حیات کو قبول کرنے سے انکار کردے تو شادی کی تقریب ہی منسوخ کردی جاتی ہے یا پھر کوئی اور دلہن چنی جاتی ہے لیکن برازیل میں ایسا نہ ہوسکا۔ دولہا نے اپنے آپ کو ہی شریکِ حیات بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس 2 ڈاکٹرز پر مشتمل جوڑے نے منگنی کے بعد آپس میں شادی کا فیصلہ کیا تاہم اسے عملی جامہ نہ پہنایا جاسکا۔
ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث رواں برس جولائی کے دوران مرد اور خاتون ڈاکٹر آپس میں اختلافات کا شکار رہے جس پر ڈاکٹر ڈیوگو ربیلو نے منگنی ختم کردی۔
منگنی ختم ہوجانے کے بعد اصولی طور پر شادی بھی منسوخ ہوسکتی تھی، تاہم ڈاکٹر نے خود سے شادی کرکے عوام کو حیران کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
گزشتہ ماہ 17 تاریخ کو شادی کی رنگا رنگ تقریب برازیل کے ایک لگژری ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں 3 درجن سے زائد دوست احباب اور رشتہ دار بھی شریک ہوئے۔
شادی کے روز کو اپنی زندگی کا شاندار ترین دن قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر ڈیوگو ربیلو نے کہا کہ آج میں اپنے سب سے زیادہ قریبی رشتہ داروں کے ساتھ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کو پچھاڑنے کے قریب، حمایتیوں کا جشن