بھارت میں سگے بیٹے نے 62 سالہ بیمارماں کو قتل کرکے مکتی دلادی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Girl's brothers tortured her husband in Gujranwala amid love marriage

نئی دہلی :  بھارت میں 30 سالہ بیٹے نے اپنی ماں کی بیماری سے تنگ آکر اسے قتل کردیا، قاتل کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی ماں کومکتی دلانے کے لیے یہ مذموم قدم اٹھایا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پلغار میں بدبخت بیٹے نے اپنی 62 سالہ ماں کی مستقل بیماری سے تنگ آکر اس کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ جے پرکاش نامی شخص نے اپنی ماں پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا، ماں اس وقت کچن میں مصروف تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ ایس دیوی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو ہتھوڑے مارمارکرقتل کردیا

واقعے کے بعد چھوٹے بیٹے نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر قاتل کو گرفتار کرلیا۔

مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔پولیس کو بیان میں قاتل نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی ہر وقت کی بیماریوں سے تنگ آگیا تھا اور اسے مکتی دلانا چاہتا تھا۔

Related Posts