شکار پور میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ، ایک شدیدزخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five mourners die in bus-trawler collision near Hyderabad

شکار پور: بدھ کے روز شکار پور میں نیو فوجدری پولیس اسٹیشن کی حدود میں سڑک کے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوانوں کوایک تیز رفتار مزدا پک اپ نے پیچھے کی طرف سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 35 سالہ فواد حسین اور 40 سالہ عبدالحفیظ سومرو شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سول اسپتال شکار پور منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی فواد حسین دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب اسے سکھر اسپتال ریفر کردیا گیا۔ علاقہ پولیس نے مزدا کو ضبط کرلیا ہے۔ تاہم گاڑی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید پڑھیں: اسکردو میں افسوسناک حادثے کے باعث کوہ پیما شبیر حسین سدپارہ بھی جاں بحق

پولیس نے بتایا کہ سول اسپتال شکارپور سے قانونی کارروائی ہونے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Related Posts