اسلام آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون نرس سمیت 4 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون نرس سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون نرس سمیت 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون نرس سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولی کلینک اسپتال کے میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹرمیں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اسٹاف نرس سمیت دوافراد کو قتل کردیا، جن میں سے ایک اُس کی ایک بیوی بھی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے اسلام آباد کے سیکٹر G-6 میں اپنے بہنوئی اور سسر کو گولی مار کر قتل کیا، پھر پولی کلینک اسپتال گیا جہاں اس نے اپنی اہلیہ اور وارڈ ماسٹر کو بھی گولیاں مار کر قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں جرائم کی واردات میں نامزد 15 پولیس اہلکار معطل

خیال رہے کہ اُس دوران پڑوسی کی فائرنگ سے قاتل کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور رحیم نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔

مزید برآں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی ہے۔

Related Posts