امریکا، مسلح شخص کی گھروں اور دکان میں گھس کر فائرنگ سے 6افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسی سپی: امریکا میں ایک مسلح شخص نے گھروں اور دکان میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست مسی سپی میں ٹیٹ کاؤنٹی کے علاقے آرکا بٹلا میں پیش آیا۔ مسلح شخص نے ایک دکان میں موجود ایک شخص اور قریبی گھر میں داخل ہو کر 1 خاتون کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ڈیرک شولے

مسلح شخص کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملزم نے ایک اور گھر میں گھس کر بھی 2 مزید افراد کی جان لے لی۔ اسی علاقے میں 2 مزید افراد کو بھی ہلاک کردیا جن کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

امریکی ریاست کی پولیس نے واقعے پر تفتیش شروع کردی۔ مسلح شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم فائرنگ کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ امریکا میں یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا (نیو یارک ٹائمز) کا کہنا ہے کہ 52 سالہ حملہ آور کا نام رچرڈ ڈیل کرم ہے اور اس نے جن لوگوں کو ہلاک کیا ان میں اس کی سابق اہلیہ شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ ملزم رچرڈ نے جن لوگوں کو قتل کیا ان میں اس کا سوتیلا باپ بھی شامل ہے، تاہم دیگر افراد جنہیں ملزم نے قتل کردیا، ان کی شناخت واضح نہیں ہوسکی۔

Related Posts