صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں درندہ صفت باپ نے اپنی ہی 12 سالہ سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کی جسے حراست میں لے لیا گیا، ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی گلناز کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہم تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں اوکاڑہ کے علاقے صابری کے رہائشی ہیں۔ میرے خاوند لیاقت علی نے اپنی ہی 12 سالہ سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بچی کی والدہ نے کہا کہ پہلے بھی میرے خاوند نے اپنی سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے بعد معافی مانگ لی تھی جسے ہم نے معاف کردیا لیکن درندہ صفت ملزم باز نہ آیا اور دوبارہ موقع ملتے ہی بچی سے زیادتی کی۔ میں اسے کسی صورت معاف نہیں کروں گی۔
والدہ نے خاوند کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دے دی۔ اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے لیاقت علی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق تھانہ صدر میں ملزم کے خلاف پہلے بھی زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لیاقت علی عادی مجرم ہے جسے قانون کے مطابق سزا دلوانے کیلئے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی بچی فرشتہ گل کے ورثاء انصاف کیلئے دربدر