شالیمار تھیٹر اسکینڈل، اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شالیمار تھیٹر اسکینڈل، خواتین اداکاروں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
شالیمار تھیٹر اسکینڈل، خواتین اداکاروں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور میں شالیمار نامی نجی تھیٹر میں اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اسٹیج اداکارہ کی فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ویڈیوز خفیہ موبائل کیمرے سے بنائی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایکٹنگ کرنے والی خواتین بچوں کو بھی ساتھ ساتھ سنبھالتی ہیں۔فیصل قریشی

اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل سویڈش خاتون میک اپ آرٹسٹ نکلی

ویڈیو بنانے والا شخص متاثرہ اداکاراؤں کا ساتھی اسٹیج فنکار نکلا۔ کاشف چن نامی ملزم گزشتہ 4سال سے نجی تھیٹر کیلئے کام کر رہا تھا جسے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کاشف چن نے مختلف انکشافات کیے۔

گرفتار ملزم کاشف چن نے بتایا کہ وہ چارجنگ کے بہانے اداکاراؤں کے کمرے میں موبائل فون رکھتا تھا۔ ایک اور سینئر اداکارہ خوشبو کی فرمائش پر ویڈیوز بنائی گئیں جس نے ویڈیوز کے عوض رشوت کا وعدہ کیا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کاشف چن کے موبائل فون سے ویڈیوزبرآمد ہوئی ہیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں خوشبو خان، عمران شوکی اور احمد بھی نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔ اداکارہ خوشبو سے بھی تحقیقات ہوں گی۔ 

Related Posts