راولپنڈی، پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، پولیس نے خاتون پر تشدد کرے والے شخص کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے پر ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ ایس ایچ او ائیرپورٹ اور ٹیم نے ملزم حماد شاہ کو ٹریس کرلیا۔

ایس ایچ او ائیرپورٹ اور ٹیم نے ملزم حماد شاہ کو گرفتار کر لیا۔ تشدد کا شکار خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم میرا رشتہ دار ہے جو مجھے طلاق دلوا کر مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا جس سے میں نے انکار کردیا۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ طلاق لینے اور شادی کرنے سے انکار پر ملزم نے مجھ پر تشدد کیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا اور قرارواقعی سزا دلائی جائے گی۔

سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ خواتین پر تشدد قابلِ برداشت نہیں ہے، ایسے ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ ملزم کو سزا دلانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا کیس سامنے آیا اور وزیرِ اعظم عمران خان نے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا حکم دیا۔ گزشتہ روز کیس میں تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 12 جولائی تک توسیع کردی گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور جنسی ہراسگی کی ویڈیو تقریباً 7 ماہ پرانی ہے جو حال ہی میں وائرل ہوئی۔ متاثرہ لڑکے کا نام اسد ہے جو پی ڈبلیو ڈی لوہی بھیر کا رہائشی ہے اور اس کا سیکٹر ایف الیون ٹو میں سروس روڈ پر پراپرٹی کا آفس ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد وائرل ویڈیو تشدد کیس، تحقیقات کے بعد کہانی نئے موڑ پر

Related Posts