کراچی، بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر کا کارندہ گرفتار، فروٹ بیگ سے 10 کلو چرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر کا کارندہ گرفتار، فروٹ بیگ سے 10 کلو چرس برآمد
کراچی، بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر کا کارندہ گرفتار، فروٹ بیگ سے 10 کلو چرس برآمد

کراچی: شارعِ نور جہاں پولیس نے بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر کے کارندے کو گرفتار کر لیا جس کے فروٹ بیگ سے 10 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر حاجی عصمت کا کارندہ باچا رحمان گرفتار ہوگیا۔ ایس ایس پی سنٹرل ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ملزم کو اسنیپ چیکنگ کے دوران 10 کلو گرام چرس سمیت اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر فروٹ بیگ میں چرس لے جارہا تھا۔

ملزم کی نشاندہی پر سلیمان نامی منشیات فروش کو بھی دھر لیا گیا جسے کوئٹہ کا ڈیلر ہاشم منشیات بھجواتا ہے۔ ملزم باچا رحمان سے تفتیش کے دورا ن کراچی میں منشیات فروشی کے متعلق کچھ حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے جس سے موت کے سوداگر بے نقاب ہوگئے۔

چرس کس کی؟ کراچی میں کیسے آئی؟

بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر کے کارندے باچا رحمان نے پولیس کو بتایا کہ چرس باجوڑ کے منشیات فروش حاجی عصمت کی ہے جو فی کلو چرس پر 2 ہزار روپے کمیشن دیتا ہے۔ ملام سڑک استعمال کرتے ہوئے ٹرکوں، بسوں اور کاروں کے ذریعے بلوچستان سے آتا ہے۔

منشیات حب چوکی سے ہوتی ہوئی کراچی سبزی منڈی پر اتار دی جاتی ہے جسے مختلف سبزیوں اور پھلوں کی پیٹیوں میں بند کیا جاتا ہے۔ فروٹ اور سبزی کی پیٹیوں پر کسی کا شک نہیں جاتا۔ چرس کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرکے کمیشن لیتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کمسن ڈرائیورز کے خلاف کارروائی، 15روز میں 1کروڑ سے زائد چالان

Related Posts