دادو میں نویں جماعت کی طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعترافی بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دادو میں نویں جماعت کی طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعترافی بیان سامنے آگیا
دادو میں نویں جماعت کی طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعترافی بیان سامنے آگیا

کراچی: صوبہ سندھ کے شہر دادو میں نویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جو مقتولہ کا رشتہ دار نکلا۔ پولیس نے قاتل کا اعترافی بیان حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دادو میں نویں جماعت کی طالبہ کو قتل کرنے والا شخص دو ساتھیوں سمیت گرفتار ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ سے مقتولہ سے رابطہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، کورنگی میں 8 رکنی گینگ نے 100 سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا

اعترافی بیان کے مطابق ملزم نویں جماعت کی طالبہ کو دھوکہ دے کر سندھ سے باہر لے گیا۔ بلوچستان میں کچھ روز قیام کے بعد جب رقم ختم ہوگئی تو ملزم کو واپس سندھ کا رخ کرنا پڑا جہاں طالبہ قتل ہوئی۔ 

بیان کے مطابق ملزم بلوچستان سے طالبہ کو اپنے ساتھ سندھ لے آیا تاہم لڑکی گھر جانے پر راضی نہ ہوئی جس کا کہنا تھا کہ گھر جانے پر قتل ہونے کا خدشہ ہے، بہتر ہے مجھے تم ہی قتل کردو۔

ملزم نے کمسن لڑکی کو سندھ کی تحصیل میہڑ میں سندھی بٹڑا کے علاقے میں سوکھی گھاس میں گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ایک ساتھی بھی واردات میں شریک رہا۔

مقتولہ کی لاش گزشتہ ماہ 20 جنوری کو برآمد ہونے پر نویں جماعت کی طالبہ کے والد نے 7 ملزمان کے خلاف اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس نے والد کی شکایت پر ملزمان کو گرفتار کیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ 

Related Posts