چودہ سالہ ذہنی معذور سے زیادتی،جرم ثابت مگر مجرم آزاد

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اسلام آباد میں پڑوسی کی 6سالہ بچے سے جنسی زیادتی، مجرم گرفتار
اسلام آباد میں پڑوسی کی 6سالہ بچے سے جنسی زیادتی، مجرم گرفتار

راولپنڈی :گوجر خان کے علاقے ڈھوک حیات خان کی حدود میں 14 سالہ ذہنی معذور نوجوان سے زیادتی، میڈیکل رپورٹ میں جرم ثابت ہوگیا، مقدمہ درج، ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔

متاثرہ بچے محمد مرسلین کے والد نے بتایا یا کہ میں رکشہ چلاتا ہوں اور ڈھوک حیات گوجرخان کا رہائشی ہوں ،میرا بیٹا محمد مرسلین جس کی عمر چودہ سال ہے جو کہ اسپیشل ایجوکیشن میں تعلیم حاصل کر رہا ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ۔

انہوں  نے بتایا کہ ہر روز صبح ہم اپنے محلے کے گھر سے دور لے کر آتے ہیں کیونکہ آج میں گھر پر موجود نہ تھا اس لئے میرا بیٹا دودھ لینے کے لیے گیا جس کو راستے میں غلام مصطفی ورغلا کر اپنے گھر کے اندر لے گیا اور میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کر ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں صبح سات بج کر پندرہ منٹ پر اپنے گھر گیا تو اپنے بیٹے کو گھر میں موجود نہ پا کر  محلہ میں ڈھونڈنے کے لیے گیا اور راستے میں غلام مصطفیٰ نے گھر کا دروازہ کھولا اور میرے بیٹے کو اپنے گھر سے باہر نکالا جو رو رہا تھا۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ میں نے بیٹے سے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ غلام مصطفی نے میرے ساتھ زبردستی کی ہے۔

پولیس نے متاثرہ نوجوان محمد مرسلین کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ٹی ایچ کیو گوجرخان بھجوایا تو رپورٹ میں زیادتی ہونے ثابت ہونے پر ملزم غلام مصطفی کے خلاف زیر دفعہ 377 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں بہن بھائیوں نے زندگی وقف کرنے والے بڑے بھائی کو گھر سے نکال دیا

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجودتاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔