کراچی میں کرکٹ کے نئے کھلاڑیوں کی تلاش جاری ہے، اس ضمن میں ایم اے اکیڈمی کے روحِ رواں ملک آفتاب سے خصوصی گفتگو کی گئی۔
ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹر اور کوچ ملک آفتاب نے کہا کہ ایم اے اکیڈمی کا مقصد ہی کرکٹ کا شوق رکھنے والے لڑکوں کو آگے لے کر آنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔
دنیا کے 75ممالک کا موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے دوخصوصی نوجوانوں سے ملیے
گفتگو کے دوران کرکٹ کوچ ملک آفتاب نے کہا کہ ہر کھلاڑی میرے لیے ایک الگ حیثیت رکھتا ہے اور بطور کوچ مجھے اسے وقت دینا ہے۔ والدین کو سمجھنا ہوگا کہ وہ کرکٹ سکھانے کیلئے بچوں کو جس کے پاس بھیجتے ہیں، اس کے بارے میں جان لیں۔
کرکٹ کوچ ملک آفتاب نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ چھوٹے کرکٹرز پر محنت کی جائے، جتنا ان پر محنت کی جائے گی، اتنا اچھا ہوگا۔ ہم انہیں سافٹ بال کے بعد ہارڈ بال سکھاتے ہیں، ڈرل، فیلڈنگ سیشن اور بیٹنگ، بولنگ سکھائی جاتی ہے۔
کوچ ملک آفتاب نے کہا کہ میں بولر اور بیٹر کو ایک جیسا وقت دیتا ہوں اور جس کے متعلق یہ سمجھتا ہوں کہ اس کی کرکٹ کمزور ہے، اسے زیادہ وقت دیتا ہوں۔ ہم بچوں کو جتنا اعتماد دیتے ہیں، وہ اتنا ہی اچھا کھیلتے ہیں۔