سیالکوٹ: سری لنکن شہری کی جان بچانیکی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کا بیان سامنے آگیا، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے صورتحال سے آگاہ کیا۔
ملک عدنان کا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم اور حکومت کا شکر گزار ہوں،انہوں نے کہا کہ پریانتھا ایماندار اورانتہائی فرض شناس تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھاکہ ہجوم ان کی طرف بڑھ رہاہے،جبکہ میرے پہنچنے سے پہلے پریانتھاکے سراورمنہ پرچوٹیں لگی تھیں،میں پریانتھا کوبچانے کیلئے ان کے اوپر لیٹ گیا۔
پریانتھا کو بچانے کے لئے پوری کوشش کی، جبکہ اسی دوران ہجوم نے مجھے بھی تشدد کانشانہ بنایا، انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں لگے پوسٹر صفائی کے لئے اُتارے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش، وزیراعظم نے عدنان کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کردیا