فیڈریشن آف ملائشیاء کی بڑی کارساز کمپنی پروٹون الحاج کل پاکستانی شہریوں کیلئے سستی ترین 1300 سی سی سیڈان کار متعارف کرائے گی۔
تفصیلات کے مطابق الحاج کمپنی پہلے ہی پاکستان میں ایف اے ڈبلیو کی آٹو موبائلز مینوفیکچر کر رہی ہے جو پاکستان میں سیڈان کار کے مختلف ماڈلز متعارف کرائے گی جن میں مینؤل، آٹو میٹک اور پریمئم آٹو میٹک ماڈلز شامل ہوں گے۔
پروٹون کمپنی کے متعارف کرائے جانے والے ماڈلز ہنڈا سٹی، چنگان ایلسون اور ٹویوٹا یارس کی طرح دوسرے درجے کی سیڈان کاریں ہوں گی۔ مینؤل ورژن کی قیمت 20 لاکھ روپے سے بھی کم رکھی جائے گی جس کے نرخ زیادہ سے زیادہ 24لاکھ تک ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سوزوکی کلٹس کے مقابلے میں ملائشین کمپنی یہ ماڈلز متعارف کرائے گی جبکہ کلٹس کی قیمتیں 17 سے 21 لاکھ تک ہیں۔ پروٹون نے اپنی ایس یو وی کراس اوور ایکس 70 گزشتہ برس متعارف کرائی تھی۔
وزیرِ اعظم عمران خان کو ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد نے 2 برس قبل دسمبر میں ایس یو سی کراس اوور ایکس کا ہی تحفہ دیا تھا۔ ملائشین کمپنی کا کہنا ہے کہ کار کی تیاری کیلئے معیاری مینوفیکچرنگ میٹریل استعمال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی رقم 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی